ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / تھائی لینڈ:بارشوں اور سیلابوں کے سبب ایک ملین افراد متاثر

تھائی لینڈ:بارشوں اور سیلابوں کے سبب ایک ملین افراد متاثر

Fri, 04 Aug 2017 22:48:08    S.O. News Service

تھائی لینڈ،4اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تھائی لینڈ میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے سبب ہلاک ہونے والوں کی تعداد ستائیس ہو گئی ہے۔ حکام نے جمعے کی صبح جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ پانچ جولائی سے جاری اس سلسلے سے متاثرہ افراد کی تعداد اب ایک ملین سے زائد ہو گئی ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والے ملکی ادارے کے اہلکاروں نے بتایا ہے کہ تھائی لینڈ کے دس صوبے حالیہ سیلابوں سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ مالی نقصانات کا حجم بھی تقریباً تین سو ملین ڈالر بنتا ہے۔ تھائی لینڈ میں ان دنوں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جولائی کے آغاز سے وہاں ان بارشوں اور ان کے نتیجے میں آنے والے سیلابوں سے کئی علاقے متاثر ہو چکے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔


Share: